شکیب الحسن پر کاؤنٹی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد  

Dec 14, 2024 | 15:28:PM
شکیب الحسن پر کاؤنٹی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اب ان پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق آل راؤنڈر ای سی بی مقابلوں میں باؤلنگ سے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے ایکشن کا آزادانہ جائزہ نہیں لے لیتے۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن نے رواں برس ستمبر میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کی تھی اور سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شکیب کے باؤلنگ ایکشن کو کیرئیر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔