وزیراعظم 19 دسمبر کو مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد حسین)وزیراعظم شہباز شریف19 دسمبر کومصر کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مصر کےدوران وزرا کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ کانفرنس کےدوران سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔