دونوں کی یہ دوسری شادی،فیصل نے دوران عدت ہی رشتہ بھیج دیاتھا،ثناء فیصل

عدت ختم ہونے کے فوری بعد نکاح ہوااورفیصل سادگی سے رخصتی کرواکرگھرلے آئے

Dec 14, 2024 | 15:55:PM
دونوں کی یہ دوسری شادی،فیصل نے دوران عدت ہی رشتہ بھیج دیاتھا،ثناء فیصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی اور انکی اہلیہ ثنا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں اہلیہ ثنا فیصل کا پوڈکاسٹ کیا، جس میں اداکار کی اہلیہ نے پہلی بار اپنی اور شوہر کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ثنا کی پہلی شادی سے قبل ہی ان پر فدا تھے لیکن وہ انہیں لفٹ نہیں کراتی تھیں اور انہیں نظر انداز کرکے شادی کرلی،جب انہیں پتا چلا کہ ثنا کی طلاق ہوگئی ہے تو انہوں نے دوبارہ ان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی،پھربھی انہیں اہلیہ نے لفٹ نہیں کروائی،تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ثنا سے شادی کے لیے ان کے والد سے براہ راست بات کی اور پھر ثنا کی خالہ نے بھی ان کے رشتے کرانے میں ان کی مدد کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا فیصل نے انکشاف کیا کہ جب ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تو لوگوں نے یہی کہنا شروع کردیا کہ انہوں نے اداکار کی وجہ سے پہلے شوہر سے طلاق لی ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

 

ثنا فیصل نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی توعدت ختم ہونے سے پہلے ہی فیصل قریشی نے ان سے شادی کے لیے رشتہ بھیج دیا،ان کی خالہ نے ان کی شادی کے لیے کافی کوششیں کیں، چونکہ وہ بیرون ملک مقیم تھیں، انہوں نے ان کی عدت کا وقت ختم ہونے کا حساب لگا کر فیصل قریشی سے ان کی شادی پکی کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ عدت کا وقت ختم ہونے کے فوری بعد ان کا فیصل قریشی سے نکاح ہوالیکن نکاح کے بعد اداکارانہیں سادگی سے رخصت کرواکر گھر لے آئے،فیصل قریشی نے ان کے گھر والوں کو پہلے یہی کہا تھا کہ ابھی صرف نکاح کرتے ہیں، رخصتی بعد میں کریں گے لیکن نکاح کے بعد وہ مکر گئے اور انہیں رخصت کرواکر گھر لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

ثنا فیصل کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو یہ علم نہیں کہ ان کی بھی فیصل قریشی سے دوسری شادی ہے جبکہ دونوں نے شادی کے وقت ایک دوسرے کو تمام حقائق بتائے تھے،ان کے خاندان کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ ان کے والدین کے خاندان کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریماخان سے متعلق بیان پرناصرادیب نےمعافی مانگ لی

خیال رہے کہ فیصل قریشی پہلے بتا چکےہیں کہ ان کی اور ثنا فیصل کی شادی 2010 میں ہوئی تھی،ان کے دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں،فیصل قریشی کی پہلی اہلیہ سے بیٹی حنیش قریشی بھی ہیں جو اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں جب کہ ثنا فیصل کی پہلی شادی سے کوئی اولاد نہیں ہے۔