حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی: علی امین گنداپور

Dec 14, 2024 | 16:02:PM
حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی: علی امین گنداپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنداپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہی ہے، جو حال فرعون کا ہوا وہی حال ان لوگوں کا ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے حویلیاں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس حلقے میں کچھ نہیں کیا، میں نواز شریف کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی،ان کا کہنا تھا کہ میں فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، مگر افسوس کہ فوج نے اسلام آباد میں ہم پر گولیاں چلائیں، پنجاب پولیس، رینجرز اور فوجی سپاہیوں نے اپنی عوام پر گولیاں چلائی ہیں۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو پیغام دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔

 
 

انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیں بغاوت پر اکسا رہی ہے، آئندہ ہم پُرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو پیغام دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔