پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

Dec 14, 2024 | 19:24:PM
پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم رات کے اوقات میں کوئٹہ، چمن، زیارت ، پشین، چاغی، قلعہ عبداللہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت  لہہ منفی13 ،سکردو ، استور منفی11 ،بگروٹ، گوپس منفی 07، گلگت، ہنزہ منفی 06، کالام، قلات، کوئٹہ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی20 کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان  قومی ٹیم میں اہم تبدیلی