بھارتی اداکارا سری دیوی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

Dec 14, 2024 | 20:27:PM
بھارتی اداکارا سری دیوی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فلمساز پنکج پراشر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سری دیوی کے ماضی کے قصے اور اُن کی کمٹمنٹ کو بیان کیا، جس میں اُن کے کام کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر فلم "چال باز" کے گانے "نہ جانے کہاں سے" کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی شدید بخار میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت خراب تھی، لیکن اس کے باوجود وہ شوٹنگ کے لیے تیار تھیں۔

 فلم ساز نے بتایا کہ اگر ان کی والدہ کو بخار کا علم ہوتا تو شوٹنگ منسوخ ہو سکتی تھی، تو میں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو میک اپ روم بھیج دیں تاکہ اگر ان کو بخار کا علم ہو جائے تو وہ شوٹنگ روکنے پر زور نہ دیں، سری دیوی نے اس پر اصرار کیا کہ شوٹنگ مکمل کی جائے، سری دیوی نے ہمت نہ ہار کر سنی دیول کے ساتھ گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔

جب شوٹنگ مکمل ہوئی تو سری دیوی نے نہ صرف شکر ادا کیا بلکہ عملے میں نقد رقم بھی تقسیم کی جبکہ اس گانے کی شوٹنگ تین دن میں مکمل ہوئی تھی، اس گانے کی بہترین کوریوگرافی کی بدولت فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

پنکج کے مطابق سری دیوی نے ہمیشہ یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ماضی کے گانوں سے کچھ مختلف کرنا چاہتی ہیں، اور اس بات پر مسلسل اصرار کرتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"پشپا2"کے سپرسٹارالوارجن جیل سے رہا،مداحوں سے معافی مانگ لی