ڈی چوک احتجاج میں عدالت سے رہائی پانے والے 81ملزمان میں سے متعدد دوبارہ گرفتار

Dec 14, 2024 | 20:32:PM
ڈی چوک احتجاج میں عدالت سے رہائی پانے والے 81ملزمان میں سے متعدد دوبارہ گرفتار
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 81 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا جبکہ  رہا ہونے والے متعدد ملزمان کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ 

شناخت پریڈ کے بعد جیل بھیجے گئے ایک سو سے زائد مظاہرین کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بدستور تعینات رہی اور میڈیا کو بھی کوریچ کرنے سے روک دیا گیا۔پولیس نے ڈسچارج ہونے والے ملزمان میں سے زیادہ تر افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا جس پر ملزمان کے وکلاء انصر کیانی نے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری پر عدالت کو آگاہ کر دیا۔پولیس گرفتاری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی وکلاء نے دیگر ڈسچارج ہونے والے ایک سو کے قریب ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس  انسداد دہشتگردی عدالت کی راہداری میں ہی روک لیا اور  انصر کیانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ اب گرفتاری سے بچنے کا لائحہ عمل بنا کر ڈسچارج ملزمان کو باہر نکالا جائے گا جبکہ اس حوالے سے عدالت میں دوبارہ گرفتاری کا معاملہ اٹھایا گیا ہے اور اب حکم نامے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز اور وکلاء جوڈیشل کمپلیکس میں موجود رہے۔  عدالت نے تھانہ کھنہ کے 54،تھانہ آئی نائن کے 16 اور تھانہ کوہسار کے 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا جبکہ عدالت نے تھانہ کوہسار کے 48 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔