(24نیوز)تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں افغانستان نے زمباوے کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے 128 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کر لی, افغانستان کی بیٹنگ میں عظمت اللہ عمر زئی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ گلبدین نائب 22، رحمان اللہ گرباز 15، درویش رسولی 9، صادق اللہ اٹل 3، زبید اکبری 2 اور کپتان راشد خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد نبی نے 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کو کامیابی کی دہلیز تک پہنچایا۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی، کپتان سکندر رضا اور ٹریور گوانڈو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ رچرڈ نگاروا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 20ویں اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، زمبابوے کی بیٹنگ میں برائن بینیٹ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ویسلے مادھیویر 21، ویلنگٹن ماساکاڈزا 17، ڈائن مائرز 13، ٹاشنگاموسیکیوا 12، ٹیڈیوناشے مارومانی 6، کپتان سکندر رضا 6، فراز اکرم 6، رچرڈ نگاروا 1 اور بلیسنگ مزرابانی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئےاور ٹریور گوانڈو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں:صرف 10 گیندوں کی کمی ، کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان