سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں16 سے 20 دسمبر تک مقدمات کی سماعت ہوگی،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے 5 ججز دو مختلف ڈویژن بنچ سماعت کریں گے ۔
سولہ اور 17 دسمبر کو جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا،سولہ دسمبر کو جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔17 دسمبر کوجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ،تین رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں ۔
اسی طرح 18 سے 20 دسمبر تک جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا،18 سے 20 دسمبر تک جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار، اہم وجہ سامنے آ گئی