ٹرائی نیشن سیریز،ملتان کے میچز لاہور،کراچی منتقل ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کرکٹ وفد کالاہور اور کراچی کا دورہ،ملتان کا دورہ نہیں کیا گیا

Dec 14, 2024 | 21:40:PM
ٹرائی نیشن سیریز،ملتان کے میچز لاہور،کراچی منتقل ہونے کا امکان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہونیوالی ٹرائی نیشن سیریز چیمپئنز ٹرافی سے متاثر،ملتان میں ہونیوالے تمام میچز دوسرے شہروں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز ہونی ہے جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کر چکا ہے،ان میچز کیلئے  8 فروری سے 14 فروری کے درمیان تاریخیں طے کی گئی ہیں،اس ٹورنامنٹ کے چار میچز ہیں جو کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو دیے گئے تھے لیکن اب ایک تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ وفد نے لاہور اور کراچی کے دورے کیے ہیں اور اس حوالے سے اس نے انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ جہاں ایونٹ شیڈول ہے وہاں کا دورہ نہیں کیا گیا،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تین ملکی کپ ملتان سے ادھر شفٹ کر دے گا۔ کراچی لاہور وغیرہ میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوئی ہے تو ریہرسل کیلئے ان میچز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ضرورپڑھیں:افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی

یوں ملتان سے تین ملکی سیریز کی میزبانی چھن جانے کا امکان ہے،یہ شاید اس لیے بھی ہوسکتا ہے کہ پہلے چیمپیئنز ٹرافی کے 15 میچز پاکستان میں شیڈول تھے۔ اب تین میچز تو یقینی طور پر واپس چلے گئے اور سیمی فائنل اور فائنل بھی خطرے میں ہیں تو شاید پی سی بی ان میچز کی کمی ان سٹیڈیمز کو دے کر اس طرح شاید دور کرنا چاہ رہی ہے،میچز کی منتقلی کا حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔