سندھ پولیس نے 2 بچیاں بازیاب کروالی، 3 اغوا کار گرفتار

Feb 14, 2021 | 00:06:AM

(24 نیوز)سندھ پولیس نے نواب شاہ اور جیکب آباد کے اضلاع میں کارروائیاں کر کے 2 بچیاں بازیاب کروائی اور 3 اغوا کار گرفتار کرلئے ہیں۔
ایس ایس پی خیر پور کے مطابق گرفتار ملزمان نے اغوا کے بعد بچیوں کو جہاں فروخت کیا تھا وہاں چھاپے مارے گئے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان نے نواب شاہ، نوری آباد اور خمیسو گوٹھ سے 3 بچوں کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کم عمر بچیوں کو اغوا کرتے تھے، پولیس بازیاب بچیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ لے رہی ہے۔

مزیدخبریں