کورونا کا زور نہ تھم سکا،مزید31 اموات،1404کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری،24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار307 ہو گئی،ایک روز میں کورونا کے ایک ہزار 404 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 34 ہزار 98 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ روز 34 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 404 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 635 ایکٹو کیسز ہیں۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 833، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 778، اسلام آباد میں 42 ہزار 590 ، بلوچستان میں 18 ہزار 929، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 اور آزاد کشمیر میں 9 ہزار 448 افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں ایک ہزار 702 مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 387 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ وبا سے چھٹکارا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 87 ہو چکی ہے۔