ٹرمپ کا مواخذے کی کارروائی مسترد ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم

Feb 14, 2021 | 11:47:AM

( 24 نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی مسترد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد  ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تو  ابتدا ہوئی ہے، ہماری سیاسی مہم ابھی شروع ہوئی ہے، آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ بتانا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار  دیا ہے اور  اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہاہے کہ امریکی برتری کے حصول کیلئے ملکر اپنا ناقابل یقین سفر جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے انہیں کیپیٹل ہل بلڈنگ پر حملے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں