ٹرمپ کو سزا نہیں ملی مگر ان پر عائد الزام متنازع نہیں ، جو بائیڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینیٹ کی جانب سے مواخذے سے بریت کے فیصلے کے بعد اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنےردعمل میں کہا کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ ہماری تاریخ کا افسوسناک باب ہے، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ جمہوریت کمزور ہے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیئے، جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کیا جانا چاہیئے۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکی شہریوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔