لاپتہ سابق امریکی ماڈل کی لاش برآمد،قاتل دوست نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ورجینیا پولیس نے کئی روز سے لاپتہ سابق ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش ہائی وے سے برآمد کرلی۔ سابق ماڈل کو 18 گولیاں مار کر قتل کیا گیا ،پولیس نے مبینہ قاتل کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش پینسلوینیا کی ہائی وے سے ملی۔پولیس کے مطابق ریبیکا کے سر، گردن، سینے اور ہاتھ پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 47 سالہ ریبیکا لینڈرتھ کو 18 گولیاں ماری گئیں اور ان کی موت 7 فروری کو ہوئی، جب کہ ان کی جیب سے ملنے والی پرچی سے مبینہ قاتل کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم ریبیکا کا سابق دوست ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہے، جس کا تعلق ٹیکساس سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزم کی عمر 28 سے 29 سال کے درمیان ہے۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ملزم کا نام رولن جونیئر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کئی روز سے لاپتہ تھیں۔ لاش کو سب سے پہلے پینسلوینیا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازم نے دیکھا ، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
تحقیقات کے دوران پولیس اہلکاروں کو ملزم کی گاڑی سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول بھی ملے ہیں، جبکہ گاڑی کی سیٹ اور فرش کو بھی دھونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریبیکا کو ٹرک کے اندر پچھلے حصے میں قتل کیا گیا، جہاں سے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ریبیکا لینڈرتھ کے بھائی کا کہنا ہے کہ تمام اہلخانہ ریبیکا سے بے حد پیار کرتے تھے، ضروری ہے کہ اسے انصاف ملے۔
پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں ملزم رولن کا کہنا تھا کہ وہ ریبیکا نامی کسی خاتون کو نہیں جانتا، تاہم تفتیش میں دیگر شواہد سامنے آگئے۔ لاش کے ساتھ کوئی آلہ قتل برآمد نہیں کیا گیا۔ ملزم کے اہل خانہ کی جانب سے بھی قتل سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
پولیس فی الحال قتل کے محرکات اور وجوہات کو سامنے نہیں لاسکی ہے۔ پ