سازشی عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا : چودھری سرور

Feb 14, 2021 | 12:32:PM

 (24نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والے سازشی عناصر کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

 تحریک انصاف کی خاتون رہنما زاہدہ لطیف کی سربراہی میں  ایک وفد سے ملاقات کے دوران چودھری سرور نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، 100 فیصد شفاف سینٹ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بھی ضروری ہے۔ سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ بر ائے فروخت کی حمایت ہے، سیاسی مخالفین کی جانب سے انتخابی اصلاحات کی مخالفت جمہوریت کی بھی نفی ہے۔عمران خان ملک وقوم کے لئے ایمانداری ، دیانتداری اور لگن سے کام کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں 2023 تک حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی، حکومت مخالف احتجاجی تحر یک خود اپوزیشن کے لئےسیاہ تاریخ ثابت ہوئی ہے، پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ تحر یک انصاف کے سینٹ کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے اور تحر یک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

مزیدخبریں