سینٹ کا انتخابی دنگل،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Feb 14, 2021 | 12:47:PM
سینٹ کا انتخابی دنگل،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)3 مارچ کو سینٹ میں ہونے والے انتخابی دنگل میں حصہ لینے  کیلئے سیاسی پہلوانوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے. اب تک پنجاب، بلوچستان سے  15،15، سندھ سے 20اور خیبر پختونخوا سے 24امیدوار کاغذات جمع کراچکے ہیں۔

سینٹ الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور گہما گہمی بھی عروج پر ہے۔پنجاب سے 11 نشستوں پر اب تک10 امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ لاہورکی جنرل نشست کیلئے ن لیگ کے پروپزرشید،پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔اسی طرح مشاہداللہ خان ،محمدخان مدنی اورسیف الملوک کھوکھر نےجنرل نشست کیلئےکاغذات جمع کروائے۔ ٹیکنوکریٹ کیلئےاعظم نذیرتارڑ،خواتین کی نشست کیلئےڈاکٹرزرقاتیمورنے کاغذات جمع کروائے ،لاہور میں کاغذات نامزدگی  5بجے تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

بلوچستان میں بھی سینٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کوئٹہ میں سینٹ انتخابات کے لئے گزشتہ روز 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سینٹ کی جنرل نشست کے لیے 7، ٹیکنوکریٹ پر 2، خواتین کے لیے 2 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔جنرل نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف سے خلیل احمد بلیدی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بی این پی کے محمد قاسم اور ستارہ ایاز نے بی اے پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ سینٹ کی اقلیتی نشست پر بی اے پی سے دنش کمار، جے یو آئی سے ایمن داس اور نینیش سکندر نے اے این پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں جنرل نشست پر بی اے پی کے سرفراز بگٹی اور اے این پی کے ارباب عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔