(24 نیوز) پاکستان کے سٹار بلے بار محمد رضوان نے دنیائے کرکٹ میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوینٹز میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے بلے باز محمد رضوان نے جہاں پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا ہے وہاں دنیا میں ان کے نام کا ڈھنکا بجنے لگا ہے، خاص طور بھارتی میڈیا نے انکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں اور انکو دھونی کا ہم پلا کھلاڑی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے اچھے دن آنے لگے ہیں۔ پوری دنیا کی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو راضی ہونے لگی ہیں۔ دوسری طرف اس کے کھلاڑی اپنی بلے بازی اور گیند بازی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب پاکستان کی ٹیم کو دھونی جیسے بلے باز محمد رضوان نے اپنی بلے بازی سے دکھا دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بڑے دھماکے کرنے والے ہیں۔ وہ دنیا کے دوسرے بلے باز وکٹ کیپر ہیں، جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنائی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یکم جون 1992 کو یشاور کے خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئے محمد رضوان پاکستانی ٹیم کی نئی تلاش کہے جا رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پھر ٹی -20 میں سنچری لگائی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں وہ دو سنچری پہلے ہی لگا چکے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز اور کمنٹیٹر سنجے مانجریکر محمد رضوان کو ایسا بلے باز مانتے ہیں، جو ہر حالات میں بلے بازی کر سکتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 میچ میں ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد وہ دنیا کے دوسرے بلے باز وکٹ کیپر بن گئے، جس نے ایسا کیا ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنائی تھی۔ میک کولم نے ٹیسٹ میچ میں 5 سنچری، ونڈے میں 3 اور ٹی-20 میں ایک سنچری بنائی تھی۔ محمد رضوان نے ٹیسٹ میں ایک، ونڈے میں دو اور ٹی -20 میں ایک سنچری بنائی ہے۔