(24 نیوز) بھارت کی فوجی طاقت روز بروز زوال کا شکار ہو رہی ہے ، عالمی میڈیا نے بھارت کی کمزوردفاعی قوت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، بھارت کی کمزور فضائیہ اورناکارہ جنگی طیارے مذاق بن گئے ہیں، عالمی میڈیا نے بھارت کو کاغذی شیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کا بڑا حصہ دفاع پر خرچ کرنے کے باوجود بھارت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ اس وقت 42 اسکواڈرن کے ساتھ کام کررہی ہے جن میں سے صرف 31 میدان میں آسکتےہیں۔ مگ 21 جیسے جہاز جو 1964 کےدوران بھارتی ائیرفورس میں شامل ہوئے، انہیں سالوں پہلے گراؤنڈ ہو جانا چاہیئے تھا۔آزاد کشمیر پر حملے کے دوران پاکستانی ایف16کے ہاتھوں مگ 21 کی تباہی اسکا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستانی جہاز جے ایف 17 تھنڈر کم لاگت اور بھارتی جہازوں کے مقابلے میں بہتر ہے ۔ بھارت کےمقابلے میں پاکستان ڈرونز پر کام کر رہا ہے جس کے پارٹس مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔اس حوالے سےغیرملکی میڈیا نے بھارت کےمقابلے میں پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافے کو ہندوستان پربرتری قراردیا ہے۔
پاکستان کے 2400 ٹینکوں کے مقابلے میں بھارت کے پاس3500 ٹینک ہیں جن میں سے1000روسی ساختہ ٹی نائنٹیز ہیں۔بھارت روس اور دیگر ممالک سے اسلحہ کی خریداری کیلئے بھی تگ ودو کررہا ہے، بھارت نے دیسی ساختہ ٹینک ارجن بنانے میں تین دہائیاں ضائع کردیں، بھارت کا یہ ٹینک زیادہ لاگت، وزن اور مکینیکل ناکامی کاشکار ہوگیا۔بھارت مستقبل میں روس سے جدید 14ارماتا ٹینک خریدنے کیلئے منت سماجت کررہاہے، بھارت نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا ڈھیر لگا دیا جس کے استعمال میں فوج کومشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بھارتی نیوی بھی اپنی طاقت بڑھانے کیلئے تنظیم نو کےعمل سے گزررہی ہے، بحری بیڑہ وکرم آدتیہ اور وکرانت بھارت کی نیوی کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔