روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا،3 ماہ کی بلند سطح پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گرتی ہوئی قدر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہونے سے پاکستانی روپیہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی: کرنسی ڈیلرز اور ماہرین نے بتایا ہے کہ معاشی اشاریے مقامی کرنسی کی بحالی کے حق میں مثبت ثابت ہورہے ہیں۔ ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.17روپے گھٹ کر158.81 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90پیسے گھٹ کر159.20 ہوگئی۔ اسکے برعکس برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 1.54روپے بڑھ کر218.91 روپے ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں بھی برطانوی پاونڈ کی قدر 2روپے بڑھ کر219.50 روپے ہوگئی ہے۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر31پیسے بڑھ کر192.26 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 192.50 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 31پیسے گھٹ کر 42.34 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 35پیسے گھٹ کر 42.20 روپے ہے۔