(24نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی دن رات بلیو اکانومی کیلئے کام کر رہی ہے،دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے۔
کراچی میں 9ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہے، ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔امن مشقوں میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد امن اور آپسی شراکت داری ہے۔