الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے،ترجمان

Feb 14, 2021 | 14:41:PM

(24نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ غیر ضروری بیانات سےالیکشن کمیشن کے آئینی فرائض اور غیر جانبدارانہ حیثیت کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔سینٹ انتخابات آزادانہ اور  منصفانہ کروانے کے لئے پوری طرح تیار  ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   12 فروری کو نئیر بخاری کے مراسلے میں تاریخوں اور دورانیے پر مشکلات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ 13 فروری کو حکومت سندھ کے نمائندے نے بھی ایسی ہی مشکلات اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کی گئی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں15 فروری تک توسیع امیدوارو٘ں کی سہولت کے لئے کی گئی جبکہ سینٹ الیکشن کے لئے پولنگ 3 مارچ 2021 کو ہی ہو گی۔

مزیدخبریں