(24نیوز)ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماہ اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کریں گے،پنجاب ،خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے، مینگروز زیریلی آب و ہوا جزب کرکے سمندری الودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں۔