چینی کمپنی کو پاکستان میں ویکسین فیز تھری ٹرائلز کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے چینی کمپنی کو ویکسین فیز تھری ٹرائلز کی اجازت دے دی،چینی کمپنی کراچی کے نجی ہسپتال سے ویکسین فیز تھری ٹرائلز شروع کرے گی۔
ڈریپ کلینکل ٹرائلز کمیٹی نے چینی کمپنی کو ٹرائلز کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ چینی کمپنی یو ایچ ایس لاہور اور ایک نجی اسپتال میں ٹرائلز کرے گی، 9 ہزاررضاکار چینی کمپنی کے فیزتھری ویکسین ٹرائلز کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اینہوئی ذیفی لونگ کام نے پاکستان میں ٹرائلز کی اجازت طلب کی تھی، اینہوئی زیفی نے دسمبر2020میں فیزتھری ٹرائلزکی اجازت مانگی تھی، چینی کمپنی پہلے فیز میں کراچی اور لاہور میں فیزتھری ٹرائلز کرسکے گی۔واضح رہے کہ اینہوئی زیفی نے مئی2020میں کوروناویکسین تیار کی تھی۔مختلف ممالک میں29ہزاررضاکار اینہوئی کے ویکسین ٹرائلزکاحصہ ہیں، اینہوئی پاکستان میں ویکسین ٹرائلز کرنے والی دوسری چینی کمپنی ہے، اینہوئی زیفی سے قبل کین سائینوپاکستان میں کلینیکل ٹرائلز مکمل کرچکی ہے۔