پلوامہ حملہ: 2 سال مکمل، ایک بھونڈی سیاسی چال ثابت ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی جانب سے کئے جانیوالے پلوامہ حملے کے ڈرامے کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس دوران وقت نے ثابت کیا کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی ہی سازش تھی۔ بھارت کے ٹی وی اینکر اور جرنلسٹ ارنب سوامی کی واٹس ایپ لیک ہونے سے پلوامہ حملہ ایک بھونڈی سیاسی چال ثابت ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق مودی حکومت اور گودی بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا، بھارت کی متعدد اہم شخصیات نے پلوامہ حملے کی ممکنات سے متعلق ٹویٹس کئے۔ نریندرمودی کی حکومت نے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے ہی عوام اور فوجیوں کو مروایا۔ جنرل راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعدسی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا۔ بھارت کی ائیرفورس نے بھی وزیراعظم نریندرمودی کے سیاسی فائدے کے لئے خوب شور مچایا۔مودی سرکار نےبھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے کیلئے ریٹنگ کی رشوت دے کر خریدا اور ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔ اس کے علاوہ ڈس انفو مہم سے بھی مودی سرکار کی نیت کا پتہ چلا۔اس حوالے سے تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔