( 24نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کھیلے جانے والے آخری اور فیصلہ کن میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ، خوشدل شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاجبکہ آصف علی ، حسن علی اور زاہد محمود کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، زاہد محمود اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔
ٹیم انتظامیہ فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر بدل کر جلد کریز پر بھجوانے کی حکمت عملی بھی سوچ رہی ہے اس کے ساتھ محمد حسنین کو بھی کھلانے پرغور کیا جارہا ہے تاہم حتمی پلینگ الیون کا فیصلہ سٹیڈیم میں آکر وکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہوگا۔واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
پاک جنوبی افریقا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرنے کافیصلہ
Feb 14, 2021 | 17:33:PM