وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کرلیا، اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ملتان جم خانہ کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کا ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن کی سکیم کی ریویژن منظوری کیلئے پیش کی جائیگی، 200 بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال غلہ گودام ملتان میں تعمیر کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں پنجاب ہیپاٹائٹس رولز ، صوبائی ڈرگ ٹاسک فورس اور پنجاب میوزیم ایکٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،پنجاب ٹریول ایجنسی ایکٹ میں ترامیم منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کے تحت اپارٹمنٹ الاٹ کرنے کی منظوری لی جائیگی۔
پنجاب اربن اور پیری اربن پالیسی منظور ی کیلئے پیش کی جائیگی، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنلز اور سپیشل ہیلتھ کیئر الاﺅنس دینے کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔