آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کی 17 ملین ڈوز جلد پاکستان پہنچ جائینگی،برطانوی ہائی کمشنر

Feb 14, 2021 | 17:48:PM

(24 نیوز)برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار شدہ آسٹرا زینیکا کرونا ویکسین کی 17 ملین ڈوز جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹرا زینیکا کی پہلی سات ملین ڈوز اپریل سے پہلے پاکستان کو مل جائیں گی۔ اگلے دس ملین ڈوز جون سے پہلے پاکستان پہنچیں گی۔ آسٹرا زینیکا ویکسین سے 8.5 ملین پاکستانی مستفید ہوں گے۔ کوویکس پروگرام کے تحت رواں سال پاکستان کو کل 45 ملین ڈوز ملیں گی۔ برطانوی اور پاکستانی عوام ملکر کرونا کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
 برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنرنے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ برطانیہ نے پاکستان کو وبا سے نمٹنے کے لئے 20 ملین پائونڈ کی امداد دی ہے۔ آسٹرا زینیکا کو 65 سال سے زائد عمر سمیت تمام بزرگوں کے لئے سائنسدانوں نے محفوظ قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کے مطابق یہ ویکسین 18 سال سے لیکر بغیر کسی عمر کی حد تک کے افراد کے لئے موزوں ہے۔ 

مزیدخبریں