(24 نیوز)اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خاص بندے نے مجھ سے رابطہ کیا اورپیشکش کی گئی کہ میں غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاؤں ، بدلے میں پسند کا کوئی بھی حکومتی یا پارٹی کا عہدہ دینے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر کی زیرصدارت صوابی میں نظریاتی اور بانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماو¿ں اور کارکنان سے رابطہ کیا جائے گااورملک گیر تحریک شروع کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پارٹی کی قیادت نظریاتی و بانی رہنما اور کارکنان سنبھالیں۔
انہوں نے کہاکہ چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کے ایک انتہائی قریبی شخص نے ٹیلی فون کیا اور سات منٹ تک گفتگو کی، بانی رہنما کاکہناتھا کہ پیشکش کی گئی کہ اگر غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس واپس لے لیں تو بدلے میں چیئرمین سینیٹ بھی بنایا جاسکتا ہے ۔
اکبر ایس بابر نے کہاکہ میں نے پیشکش مسترد کردی اور پیغام دیا کہ اپنے کسی ذاتی مفاد یا حکومتی یا پارٹی کے عہدے کیلئے میدان میں نہیں نکلے۔
حکومت نے فارن فنڈنگ کیس سے دستبرداری پر عہدے کی پیشکش کی، اکبر ایس بابرکادعویٰ
Feb 14, 2021 | 18:49:PM