(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے سینٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کردیئے۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سینٹ انتخابات اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیئے جبکہ 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے شیڈول تھے۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے سینٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کئے گئے۔سربراہ اتحاد نے ہدایت کی کہ تمام پارٹیاں سینٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔
سیاسی پارٹیاں سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں، فضل الرحمان
Feb 14, 2021 | 18:51:PM