جامعہ کراچی ، جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف

Feb 14, 2021 | 19:00:PM
جامعہ کراچی ، جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جامعہ کراچی نے جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف ہونے پر 4 طالب علموں کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  جامعہ کراچی میں صبح اور شام کیلئے بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے ہوئے ہیں تاہم اب جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق داخلے شعبہ کیمسٹری، بی ایڈ اور انگلش میں لئے گئے ہیں جبکہ جامعہ کراچی نے 4 طالب علموں کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں۔
 انچارچ داخلہ پروگرام جامعہ کراچی صائمہ اختر کا کہنا ہے کہ طلبہ کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہورہی ہے۔