کرپشن کرنےوالے جواب خود دیں،پارٹی جواب دہ نہیں ،مولانا محمد خان شیرانی

Feb 14, 2021 | 19:05:PM

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اورجے یو آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جس نے کرپشن کی ہے وہ جواب خود دے،کسی کی کرپشن کے حوالے سے پارٹی جواب دہ نہیں ۔ نیب قوانین،فاٹا اصلاحات،نیشنل ایکشن پلان بشمول تمام قوانین کو پاس کرنے میں جے یوآئی اس کا حصہ رہی اب شور سمجھ سے بالاترہے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی شیرانی گروپ نہیں بنا ر ہے جے یو آئی ہماری جماعت ہے۔غیر دستوری طور پر تمام اختیارات پارٹی میں مرکز کو منتقل کئے گئے۔جلد اس کا نوٹس لیں گے۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے اندر رہتے ہوئے تمام اضلاع میں رابطہ مراکز قائم کر رہے ہیں۔جلد از جلدڈویژنل اور صوبوں کی سطح پر کنونشنز منعقد کریں گے۔
مولانا گل نصیب نے کہاکہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے بھائیوں کو نوازنے کےلئے اضلاع سے لے کر مرکز تک جعل سازی کی بنیاد پر رکنیت سازی کی۔

مزیدخبریں