این اے221 ضمنی انتخاب،وفاق کی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

Feb 14, 2021 | 19:48:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ٹو ضمنی انتخابات 21 فروری کو ہونگے ،پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور تحریک انصاف کے نظام الدین راہموں مد مقابل ہونگے ،انتخابی مہم میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری ہے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کیلئے میدان میں آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال مالھی نے تھرپارکر میں ڈیرہ ڈال دیا ،لال مالھی نے نظام الدین راہموں کی کامیابی کیلئے عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطے شروع کردیئے، پارلیمانی سیکرٹری نے گھر گھر پیدل جاکر عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرنابھی شروع کردی ۔
پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کو ٹھکرادیا، پی ٹی آئی کارکنان امیدوار کی کامیابی کیلئے اونٹھوں پر بھی سوار ہوکر انتخابی مہم چلانا شروع کردی ،دونوں جماعتیں انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم میں مصروف ہیں۔
 واضح رہے کہ مذکورہ نشست پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں