سینٹ الیکشن ،مسلم لیگ ن کے گیارہ امیدوار سامنے آ گئے

Feb 14, 2021 | 20:19:PM

(24 نیوز)سینٹ الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کے گیارہ امیدوار ایوان بالا کے امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پراعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔ جنرل سیٹ پر پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور پروفیسر ساجدمیر کے ناموں کی منظوری ۔
خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔ پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمن کے ناموں کی بھی منظوری دے دی۔
 سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی پارٹی کے نامزد ارکان کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ سعود مجید کے کاغذات بھی جمع ہیں۔

مزیدخبریں