علی ظفر پی ایس ایل 6 کی لانچنگ تقریب میں پر فارم نہیں کرینگے

Feb 14, 2021 | 20:28:PM

(24 نیوز)معروف گلوکار علی ظفر پی ایس ایل 6 کی لانچنگ تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے ۔گلوکار نے کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی لانچنگ تقریب میں پرفارم کرنے سے جواب دے دیا ہے۔ گلوکار نے لانچنگ تقریب میں پرفارم نہ کرنے کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین وسیم خان نے علی ظفر کی لانچنگ تقریب میں پرفارمنس کا بیان دیا تھا۔

مزیدخبریں