(24نیوز)اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ میں دو شادیوں پر کیوں رضا مند ہوا اس میں آئشہ کا بڑا ہا تھ ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دونوں نے طویل عرصے تک تعلقات کے بعد1987میں شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹا ٹائیگر شروف اور بیٹی کرشنا شروف شامل ہیں۔ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے بتایاکہ جب وہ آئشہ سے ملے تو وہ کافی کم عمر تھیں اورکچھ ملاقاتوں کے بعد ہی اس نے ان سے اظہار محبت کردیا، جس پر میں نے اسے بتایا کہ میری ایک گرل فرینڈ ہے جو کہ امریکا میں پڑھنے گئی ہے اور میں اس کا انتظارکررہا ہے۔
یہ سن کر آئشہ نے مجھ سے پوچھاکہ کیا میں اسے ایک خط لکھ سکتی ہوں؟ جس پر میں نے ہاں کہہ دیا۔ آئشہ نے امریکا میں ان کی گرل فرینڈ کو خط لکھ کرکہا کہ تم واپس کیوں نہیں آجاتیں، ہم دونوں جیکی سے ایک ساتھ شادی کرلیں گے اور بہنوں کی طرح رہیں گی۔
جیکی شروف نے بتایا کہ اس طرح نہیں ہوسکتا ورنہ میری دو بیویاں ہوتیں۔اس حوالے سے آئشہ شروف کا کہنا ہے کہ مجھے خود یقین نہیں کہ میں نے ایسا کیسے کرلیا۔