سینیٹ الیکشن نتائج کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی، اعجاز شاہ

Feb 14, 2021 | 20:48:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دوہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی اسلام آباد کی نشستوں کےلئے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان کے بارے میں ہر پاکستانی جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن میں اب کوئی دم خم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات اور اصل حقائق کو سامنے لانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

مزیدخبریں