چولستان ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی

Feb 14, 2021 | 21:15:PM

(24 نیوز) 16 ویں چولستان ریلی کا فائنل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا ہے۔ سابق چیمپیئن میر نادر مگسی اور جعفر مگسی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ سلطان نے 385 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 18 منٹ میں طے کرکے فتح حاصل کی۔چولستان ریلی کے سابق فاتح میر نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 22 منٹ میں مکمل کیا جب کہ جعفر مگسی نے 3 گھنٹے 24 منٹ کا وقت لیا۔
سٹاک کیٹیگری میں صاحبزادہ بہادر عزیز نے 165 کلومیٹر کا فاصلہ 1 گھنٹے 50 منٹ میں مکمل کرکے فتح اپنے نام کی۔
سلطان فیروز 1 گھنٹے 51 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پہ آئے جب کہ سابق چیمپیئن راشد عامر وڑائچ 1 گھنٹے 51 منٹ اور 22 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پہ آئے۔

مزیدخبریں