(24نیوز)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینٹ نشست پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ تحریک کا اتحاد ہے، جس میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ہماری جماعت کا موقف واضح ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔
پی ڈی ایم کی قیادت اتفاق رائے سے استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے گی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں لائیں گے۔