ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سے مورال بلند ہوا،مصباح الحق

Feb 14, 2021 | 22:38:PM

(24نیوز)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سے مورال بلند ہوا، کوچنگ پر رکھنا اور ہٹانا بورڈ کا کام ہے اس مسئلے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ ایسے وقت میں کرکٹ ہورہی ہے جس سے پچز کا اندازہ کرنے میں مشکل ہوئی، پچز کے باعث ہی بلے بازوں کو مڈل آرڈر میں پریشانی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی نے حالیہ سیزن میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کارکردگی دکھائی،آصف علی کو ایک میچ ملا جس میں وہ پرفارم نہیں کرسکے، آصف علی پی ایس ایل کا حصہ ہیں ان کے پاس خود کو منوانے کا موقع ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہاکہ زاہد محمود نے اچھا پرفارم کیا ہے جس کی خوشی ہے، جس طرح آج کے میچ میں ہماری ٹیم نے کم بیک وہ بہترین تھا، آج کے میچ کی طرح کی کامیابیاں ٹیم کا مورال بلند کرنے کا باعث بنتی ہیں،انہوں نے کہاکہ اچھے آغاز کے باوجود مشکل صورت کا شکار ہوں تو لازمی سی پریشانی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں