سلمان خان کی 3 کروڑ معاوضہ کے باوجودبگ باس کی میزبانی کیلئے انوکھی شر ط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سلمان خان نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے آئندہ سیزن کی میزبانی کیلئے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ان دنوں ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے اور اس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں۔ اس شو میں کئی مشہور شخصیات شریک ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آئوں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آئوں گا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔