(ویب ڈیسک )حجاب کے تنازع پر عالمی ہنگامہ آرائی پر بھارت نے امریکا کو خبردار کیاہے کہ بھارت کے اندرونی مسائل پر اشتعال انگیز تبصرے خوش آئند نہیں ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ریاست کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ سے متعلق معاملہ کرناٹک کی ہائی کورٹ کے میں زیر سماعت ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارے آئینی ڈھانچے، جمہوری اخلاقیات اور سیاست میں جو مسائل بھی ہوئے انہیں درست کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ارندم باغچی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب باحجاب طالبہ مسکان خان کی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے جرات و بہادری نے دنیا بھر سے داد وصول کی تھی اور اس معاملے پر کچھ ممالک نے بھارت سے سوال کیا تھا کہ حجاب پر پابندی کیسی شخصی آزادی ہے؟خیال رہے کہ امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ عہدیدار راشد حسین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عالیہ بھٹ اداکاری چھوڑ کر کیا کرنےوالی ہیں؟ اداکارہ نے مستقبل کے ارادے ظاہر کر دیئے
حجاب پر پابندی ۔ امریکا دخل اندازی سے باز رہے۔بھارت کا انتباہ
Feb 14, 2022 | 00:12:AM