بھارت کوایک اور دھچکا۔ چین نے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین نے بھارت کوایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، مسئلہ کشمیر پرقابض بھارت لداخ تنازع کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ بھارت بری طرح پھنس گیا، لداخ میں بی جے پی کونسل کی سربراہ یورگین شیدون نے اپنے ٹویٹ میں مزید علاقوں پر چینی فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی جہاں چینی فوجیوں نے گاﺅں کے افراد کو جانورچرانے سے روک دیا۔دوسری جانب مسئلہ کشمیرپر اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت لداخ کے چین کے ساتھ تناﺅ کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا، بھارتی وزیرخارجہ جے شینکر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لداخ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، سلامتی کونسل کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے چین پر معاہدوں کی خلاف وزری کا الزام بھی لگایا ہے۔بھارتی حکام اعتراف کرچکے ہیں کہ چین نے 60 سالوں میں لداخ کے 38 ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کے رقبے کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق ہو گئی۔۔عامر لیاقت نے حیران کن انکشاف کر دیا