(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور سٹی کونسل کے میئرکا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمااسلام (جے یو آئی) کے زبیر علی 63ہزار 358 ووٹ لے کر میئر پشاور سٹی کونسل منتخب ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے محمد رضوان بنگش 51 ہزار 395 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان 46 ہزار 198 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن میں پشاور سٹی کونسل میں میئرکے الیکشن میں مختلف وجوہات کی بنا پر بعض پولنگ سٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شوہر سے راہیں جدا کر لیں