ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید29 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 662کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار 662 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد پر پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطابق 1566ابھی تک تشویشناک صورتحال میں زیر علاج ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار826، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 10ہزار726، پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار112، بلوچستان میں 35 ہزار 96، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد۔ ان تلوں میں تیل نہیں ۔فواد چودھری