روس یوکرین کشیدگی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Feb 14, 2022 | 11:35:AM
ایشیائی منڈی ، تیل کی قیمت
کیپشن: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین اور روس کی کشیدگی کے باعث سپلائی میں خلل کے پیش نظر تیل کی قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
یاد رہے امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا۔ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ کاخطرہ ۔۔۔ کئی ممالک کا اپنے شہریوں کو ’یوکرین چھوڑنے کا حکم