(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے ۔
پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا اجلاس آج کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ کے فارم ہائوس پر طلب کرلیا ہے۔
ہم خیال گروپ کے رہنما کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمر امین گنڈاپور ڈی آئی خان کے میئر منتخب
یاد رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مدد مانگی تھی ۔ جس پر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر تگڑا۔۔ روپیہ پھر کمزور
واضح رہے کہ ہم خیال گروپ میں ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی ، خواجہ داؤد سلمانی ، محی الدین کھوسہ ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ ، غضنفر عباس چھینہ ، تیمور علی لالی ، سردار شہاب الدین ، فیصل فاروق چیمہ ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر ، علی رضا خاکوانی ، اعجاز سلطان بندیشہ ، محمد احسن جہانگیر ، گلریز افضل گوندل بھی اس گروپ کا حصہ ہیں ۔