گھبرائے ہوئے سیاستدانوں کو چودھری  صاحب کی صحت کا خیال آ گیا۔۔ وزیراعظم 

Feb 14, 2022 | 13:04:PM

  (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں  پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ گھبرائے ہوئے سیاستدانوں کو چودھری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آہی گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کا ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے اور کالاباغ ڈیم اچھی سائٹ ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کے بھائیوں کو کالاباغ ڈیم پر قائل نہیں کریں گے تو ملک مخالف قوتیں انہیں استعمال کریں گی، پاکستان مخالف قوتیں انہیں کہیں گی کہ آپ کا پانی چوری ہوگیا ہے۔ سندھ کے لوگوں کو قائل کرنے کے لیے مہم چلانا ہو گی، انہیں سائنٹفک طریقے سے بتانا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے انہیں نقصان نہیں فائدہ ہو گا، لوگوں کو قائل کرنے سے پہلے کالاباغ ڈیم شروع کریں گے تو انتشار پھیلانے والے انہیں استعمال کریں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ دنیا لانگ ٹرم پلاننگ سے آگے بڑھ رہی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے کی پلاننگ کی ہے، ہمیں پانی کی براپلم ہے، صوبے کہتے ہیں ہمارا پانی کم ہو گیا، آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں کاشت کے لیے بھی مزید پانی کی ضرورت ہو گی۔چین 5000 ڈیم بنا چکا ہے، ہم فیول پر بجلی بناتے ہیں، فیول کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر پانی سے بجلی بناتے تو ہمیں بجلی منہگی نہ کرنا پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں:عمر امین گنڈاپور ڈی آئی خان کے میئر منتخب

 وزیراعظم نے کہا  کہ ٹنل ٹیکنالوجی ڈیم کے لیے بہت ضروری ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی سیاحت کے لیے بہت ضروری ہے، سوئٹزرلینڈ کے پاس ٹنل ٹیکنالوجی ہے، پہاڑوں میں راستے بنا دیے ہیں۔ ڈی آئی خان میں زمین پڑی ہے لیکن پانی نہیں ہے، بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین موجود ہے، اگر پانی مل جائے تو گندم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، بدقسمتی سے ہم نے پانی ذخیرہ نہیں کیا، پانی سے بجلی بناتے ہیں تو کلائمنٹ چینج کا مسئلہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے اچھی بات کہی کہ تحریک انصاف کو ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کی 25 سال میں ایسی ٹریننگ کرائی ہے کہ وہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں بھی چودھری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا ہے، ہمارا چوہدری برادران کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد۔۔ تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

مزیدخبریں