(ویب ڈیسک)بھارت میں انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی ۔باحجاب طالبات پر اسکولوں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ۔طلباکے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی انتہاپسندوں کا ساتھ دینے پر مجبور ہورہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ ۔۔۔عامر اور سلمان خان کا مسکان کیلئے پانچ کروڑ کا اعلان ۔۔۔حقیقت کیا نکلی؟؟
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول ٹیچر اور طالبہ کے والدین کے درمیان حجاب کے معاملے پر بحث و تکرار ہورہی ہے ۔اسکول ٹیچر طالبہ کو کلاس میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اتارنے کو کہتی ہے جبکہ بچی کے والدین ٹیچر کو سمجھاتے نظر آرہے ہیں کہ بچی کو کلاس میں جانےدیں وہ کلاس میں جانے کے بعد حجاب اتار دیں گی مگر ٹیچر بضد ہیں کہ بچی جب تک حجاب نہیں اتارے گی کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی ۔آخر میں لڑکی ہار مان لیتی ہیں اور اپنے حجاب اتار دیتی ہیں اور اس کے بعد انہیں سکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو روٹری کے ایک اسکول کی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے بھارت میں حجاب لیکر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔بھارت کے دائیں بازو کے لوگ مسلمانوں طلبا کو حجاب ترک کرنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ مسلمان طلبا اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ وہ اس کو نہیں چھوڑیں گے ۔بھارتی حکومت اور کالج انتظامیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون نے کپڑے اٹھانے کیلئے اپنے بیٹے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں