ہیما مالنی کی حجاب تنازع میں انتہا پسندوں کی حمایت

Feb 14, 2022 | 13:15:PM

 (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ حجاب تعلیمی اداروں سے باہر کریں ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ہیما مالنی نے ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کو درست فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ اسکول تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں، یہاں مذہبی معاملات کو لانا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسکول کا یونیفارم ہوتا ہے جس کی عزت ہر شخص کو کرنی چاہیے، حجاب کرنا ہے تو تعلیمی اداروں سے باہر کریں۔

 خیال رہے بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں، اس سے قبل بالی وڈ سے کئی اداکار سامنے آئے جنہوں نے ہندو انتہا پسندوں کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی،ان اداکاروں میں جاوید اختر، پوجا بھٹ، سوارا بھاسکر اور شبانہ اعظمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت  میں حجاب پر پابندی کا معاملہ اس وقت دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب کرناٹک میں باحجاب طالبہ مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا اور ان  کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت میں انتہاپسندی کا راج ،سکول ٹیچر نے طالبہ کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا

مزیدخبریں